آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ گیس پرائسنگ میکا نزم پرعمل یقینی بنایاجائے، موجودہ ٹیرف پرگیس بل ادانہیں کرسکتے،ڈالرکی وجہ سےمشینری مہنگی ہوگئی وزارت خزانہ گیس سبسڈی نہیں دی رہی تو ہمارا کیا قصور ہے .
سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی، سیمنٹ و شوگر ڈیلر نے کام کیا بند
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید علی احسان نے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال سے ٹیکسٹائل صنعت مشکلات کا شکارہے،ایکسپورٹ انڈسٹری ترقی نہیں کرسکی، موجودہ حکومت نےایکسپورٹ انڈسٹری کو سہارا دینے کا فیصلہ کیا،نوٹیفکیشن موخر ہونےسے ٹیکسٹائل ملوں کو بھاری نقصان ہوا.
سید علی احسان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کا ایکسچینج ریٹ بہتر کیا جائے، گیس و بجلی کی قیمتوں کو برابری کی سطح پر لانے اعلان کیا گیا،- انڈسٹری اس حال میں نہیں کہ موجودہ بل اداکرسکے .
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے رہنما عادل بشری نے کہا کہ گیس کے ہائی ٹیرف بل ادا نہیں کرسکتے اگرملز بند کرنا پڑی تو کردیں گے،سوئی ناردرن وزیر اعظم کے حکم پر عمل نہیں کررہا،ان حالات میں ملیں نہیں چل پارہیں،
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں ٹیکس لگانے کے بعد سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا تھا، اور ہڑتال کی، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، ریلوے کے ملازمین نے بھی پہیہ جام کر نے کا اعلان کر دیا ہے،. اساتذہ بھی سڑکوںپر نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں، اب آئل ملز نے بھی ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے ،