نوجوان نسل کے نمائندہ اداکار کائرہ ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کے بہت چرچے تھے کہا جا رہا تھا کہ دونوں شادی کررہے ہیں لیکن دونوںکی طرف سے ایسی کسی بات کی تصدیق یا تردید نہیںکی جا رہی تھی لیکن اب سوالوں کے جواب عیاں ہیں جی ہاںکائرہ ایڈوانی اور سدھارتھ شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اور ان کے گھر والوں کے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں . کہا جا رہا ہے کہ شادی کی تقریبات پنجابی اور سندھی انداز میںہوں گی . اطلاعات یہ بھی تھیں کہ دونوں اپنی شادی گوا میں کرنا چاہتے تھے لیکن دونوں فیملیز سے
ڈسکشن کے بعد شادی اب چندی گڑھ اور دہلی میں انجام پائے گی . سدھارتھ اور کائرہ ایڈوانی دونوں کے مداح ان کی شادی کی خبر سن کر کافی ہیں خوش. یاد رہے کہ کائرہ ایڈوانی کا شمار آج بالی وڈ کی کامیاب ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے دوسری طرف سدھارتھ ملہوترا بھی اپنی بہترین فلموںکی وجہ سے ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں . دونوں کو بہت پسند کیا جاتا ہے. یہاں تک کہ ان کی آن سکرین جوڑی کو بھی بہت سراہا جاتا ہے. کائرہ اور سدھارتھ کے پاس مستقبل میں پائپ لائن میں کافی پراجیکٹس ہیں جو آنے والے وقتوں میںیقینا سامنے آئیں گے .








