بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول جن کی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے 1998 کو ریلیز ہوئی تھی ا س میں انہوں نے انجلی کا کردار کیا تھا . کاجول فلم کے پہلے ہاف میں ایک ٹام بوائے کا کردار کرتی دکھائی دیں اور فلم کے سیکنڈ ہاف میںایک بھارتی ناری کا کردار کرتی دکھائی دی جو ساڑھیاںپہنتی ہے ماں باپ کی فرمانبردار ہے. فلم کی ریلیز کو حال ہی میں25 سال مکمل ہوئے ہیں، ایسے میں کاجول نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کچھ کچھ ہوتا ہے کی انجلی کے روپ میںنظر آرہی ہیں،
اس وڈیو کا کیپشن انہوں نے یہ لکھا ہے کہ ” میں 25 برس پیچھے چلی گئی ہوں لیکن مجھے فٹبال نہیں مل سکی”۔انہوں نے کہا کہ اس فلم کے ساتھ بہت ساری یادیں اور محبتیں جڑی ہوئی ہیں، مجھے خوشی ہے کہ ہر کوئی میری طرح اس فلم کو آج بھی بہت پسند کرتا ہے. یاد رہے کہ کچھ کچھ ہوتا ہے ایک کامیاب ترین فلم تھی جس میں کاجول کے ساتھ رانی مکھر جی اور شاہ رخ خان نے کام کیا تھا .فلم کی ریلیز کو 25 سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی یہ فلم شائقین کے زہنوں پر نقش ہے اور اسکا میوزک آج بھی مقبول ہے.