بالی وڈ اداکارہ کاجول جن کے کریڈٹ پر سہر ہٹ فلمیں ہیں ، جب یہ فلموں میں آئیں تو ان کی رنگت کافی گہری تھی لیکن ان کے خوبصورت نین نقش اور بہترین اداکاری نے شائقین کو ان کا دیوانہ بنا دیا. کاجول کو بالی وڈ انڈسٹری میں تیس سال کا عرصہ ہونے والا ہے لیکن ان سے مسلسل یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ ان کی سکن ٹون کیسے بہتر ہوئی ہے انکی رنگت گہری سے لائٹ کیسے ہو گئی ہے. کئی لوگوں کو تو لگتا ہے کہ شاید کاجول نے سکن وائٹنگ سرجری بھی کروائی ہے کیونکہ اتنی گہری رنگت آسانی سے لائٹ نہیں ہو سکتی. کاجول نے آخر کار اس سوال کا جواب دے دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی سکن لائٹنگ سرجری نہیں کروائی ، ہاں میں نے دس سال تک مسلسل ان ڈور کام کیا اور دھوپ
سے بچی یوں میری رنگت پر کافی پڑا اس کے علاوہ میں کبھی بھی سکن لائٹنگ سرجری سے نہیں گزری. مجھے حیرت ہوتی ہے جب میری سکن پر طرح طرحکے سوالات ہوتے ہیں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ فلموں میں کام کرنا میرا جنون ہے میں اس طرحکے سوالوں سے گھبراتی نہیں ہوں. یاد رہے کہ کاجول کی آن سکرین جوڑی سب سے زیادہ شاہ رخ خان کے ساتھ پسند کی جاتی ہے.