کاجول نے دفتر کے لئے 7 کروڑ کا فلیٹ خرید لیا

ajay devgan and kajol

بالی وڈ کی شخصیات بے حد امیر ہیں وہ آئے دن کچھ نہ کچھ خریدتی رہتی ہیں، اور ان کی خریدارتی بھی کروڑوں روپے میں ہوتی ہے. کاجول جو کہ بھارت کی نمبر ون اداکارہ تو ہیں ہی ساتھ ہی وہ امیر ترین بھارتی سٹار بھی مانی جاتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ممبئی میں‌دفتر کے لئے ایک فلیٹ کی خریداری کی ہے . رپورٹس کے مطابق کاجول نے یہ فلیٹ جولائی میں 7 کروڑ 64 لاکھ روپے میں خریدا، جس کا رقبہ 194 مربع میٹر ہے اور ممبئی کے علاقے اندھیری میں ویرا دیسائی روڈ پر واقع ہے۔اپریل میں بھی کاجول نے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اپارٹمنٹ خریدا تھا جو 2 ہزار 493 مربع فٹ کا تھا، اس فلیٹ میں 4 گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ تھی۔کاجول کے خاوند اجے دیوگن نے بھی حال ہی میں 45 کروڑ 9 لاکھ روپے مالیت کے 5 دفتر خریدے ہیں۔

”کاجول اور اجے کی اس کے علاوہ بھی بہت ساری جائیدادیں جو کہ انڈیا سے باہر بھی ہیں”. یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کاجول اور اجے کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں، تاہم یہ خبریں اور افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب اجے دیوگن نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے کاجول کی ایک تصویر جاری کی اور ان کو سالگرہ کی مبارکباد دی .

شادی کب کررہی ہیں؟ تمنا بھاٹیہ اس سوال پر برہم ہو گئیں

دھرمیندر نے جوان کے لئے شاہ رخ خان کو نیک تمنائوں کا پیغام بھیج دیا

بولڈ مناظر شوٹ کروانے کےلئے میرے کپڑے تک پھاڑ دئیے گئے عرفی جاوید کا دعوی

Comments are closed.