ممبئی: بھارتی اداکارہ کاجول نے اپنے شوہر اداکار اجے دیوگن کو گھر چھوڑ کر جانے کی دھمکی دے دی۔
باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں ، فنکاروں کے مابین گہرے تعلقات اور افئیرز کی خبریں روز کا معمول بن چکی ہیں ، تاہم کئی بار ایسی خبریں کسی کا بسا بسایا گھر بھی خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور ان کی اہلیہ اداکارہ کاجول کے ساتھ بھی ہوا جب اجے دیوگن اور اداکارہ کنگنا رناوت میں قربتیں بڑھنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
سپر ہٹ فلم ’ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی‘ کی شوٹنگ کے دوران یہ خبریں تواتر سے آنے لگی تھیں کہ اجے دیوگن اور کنگنا رناوت میں اچھی بونڈنگ ہوگئی ہے اور جلد دونوں کے تعلقات ایک نیا موڑ لے لیں گے۔
اسی دوران یہ بھی سنا گیا کہ دونوں فنکار ایک ساتھ فلموں ‘تیز’ اور ‘راسکل’ میں ایک ساتھ کام کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان خبروں پر اداکارہ کاجول کے صبر و تحمل جواب دے گیا اور کاجول نے اجے دیوگن کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے کنگنا رناوت سے دوستی ختم نہیں کی تو وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ گھر چھوڑ دیں گی۔ تاہم ، اس سے پہلے ہی معاملات بہتر ہوگئے۔
اداکار اجے دیوگن نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ میرا کسی کے ساتھ افیئر نہیں ہے، میڈیا والے دو لوگوں کو ساتھ دیکھ کر کوئی بھی خبر بنا لیتے ہیں، میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ خوش ہوں، میں اپنے کام اور گھر سے محبت کرتا ہوں۔