بالی وڈ کی اداکار ہ کاجول کا شمار ایسی اداکارائوں میںہوتا ہے جو کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھر دیتی ہیں.کاجول نے ابھی تک جتنی بھی فلمیںکی ہیں یا کردار نبھائے ان کے پرستاروں نے ان کو ہر روپ میں سراہا ہے. کاجول نے اپنے دور کے ہر بڑے ہیرو کے ساتھ کام کیا لیکن شاہ رخ خان کے ساتھ انکی جوڑی کو زیادہ سراہا گیا.کاجول نے بطور ہیروئن ہی اپنے تمام کیرئیر میں کام کیا اور ایوارڈز بھی جیتے لیکن کیرئیر کے عروج پر ہی انہوں نے گپت فلم میں منفی کردار ادا کیا اس کردار کے لئے انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا. کاجول نے اپنے پرستاروںکو کبھی بھی مایوس نہیںکیا. ان کے پرستاروںکے لئے خوشخبری ہے کہ وہ اب او
ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی نظر آئیں گی اس حوالے سے وہ ایک پراجیکٹ سائن بھی کر چکی ہیں. کاجول اپنے اس نئے سفر کے لئے کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم یقینا ان کو مزید اچھا کام کرنے کا موقع فراہم کریگا. کاجول کہتی ہیں کہ نئے فارمیٹ پر کام کرنا آسان نہیںہوتا چیلنجنگ ہوتا ہے اور میں چیلنجز قبول کرتی ہوں. کاجول یہ بھی کہتی ہیں کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز نے اداکاروں کو ستارہ بنا دیا ہے.اس پلیٹ فارم سے، شاندار صلاحیتیں رکھنے والے لوگ بھی سامنے آئے ہیں.یاد رہے کہ کاجول کی فلم گپت کو حال ہی میں پچیس سال مکمل ہوئے ہیں پچھلے دنوں انہوںنے اس حوالے سے ایک پارٹی بھی کی اور پرستاروں کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا.







