کاجول نے کی پہلےاپنے سیاستدانوں پر تنقید اورپھر لے لیا یوٹرن

میرا بالکل بھی ارادہ نہیں تھا میں اپنے سیاستدانوں کو ڈی گریڈ کروں
0
31
kajol and ajay

بالی وڈ اداکارہ کاجول پھنس گئ ہیں مشکل میں ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کی اپنے ملک کی سیاست اور سیاستدانوں کی. انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاستدان کم پڑھے لکھے ہیں ، بھارت جیسے ملک میں تبدیلی بہت زیادہ سست روی کا شکار ہے اور ہم اپنی رسومات میں اس قدر گِھرے ہوئے ہیں، ہم اپنے ہی سوچنے کے عمل میں کھوئے ہوئے ہیں اور یقینا اس سب کا تعلق تعلیم سے ہے۔

کاجول نے جب ایسا کہا تو ان پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے اور کہا کہ اداکارہ نے اپنے سیاستدانوں کی تعلیمی قابلیت کا مذاق اڑایا ہے. اس پر کاجول کو وضاحت دینی پڑ گئی ،. انہوں نے کہا کہ میرا مطلب وہ نہیں تھا جو لیا جا رہا ہے ، میں نے تو بس ویسے ہی ایک بات کی تھی اور ”میرا بالکل بھی یہ ارادہ نہیں تھا کہ میں اپنے سیاستدانوں کو ڈی گریڈ کروں ”، یقینا ہمارے ہاں ایسے سیاستدان بھی ہیں جنہوں نے اس ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا، میں اپنے سیاستدانوں کی بہت قدر کرتی ہوں اور میں ان کے خلاف ایسی کوئی بات نہیں کر سکتی جس سے ان کا وقار یا تشخص مجروح ہو.

ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

Leave a reply