بالی وڈ اداکارہ کاجول نے اپنے حالیہ انٹرویو میںشکوہ کیا ہے کہ ہیروئنز کو ہیروز کے برابر معاوضہ نہیں دیا جاتا. اگراداکارائوں پر بھی فلمیں بنائی جائیں ، جیسے پٹھان فلم ہیرو کے اردگرد گھومتی تھی ایسی فلمیں لڑکیوں کے لئے بھی بنائی جائیں تو یقینا ان کوبھی مردوں کے برابر معاوضہ مل سکتا ہے اور ہیروئینز مردوں کے برابر معاوضہ مانگنے کی پوزیشن میں ہوں گی. انہوں نے کہا کہ بھارت میںبھی ونڈر ویمن جیسی فلمیں بننی چاہیں. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب فلمی شائقین بہتر ہو چکے ہیں اور انہیں او ٹی ٹی جیسا پلیٹ فارم مل گیا ہے جہاں انہیں دنیا بھر کا کانٹینٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
”کاجول نے دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوشل میڈیا صارف نے کاجول کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب سمجھ آیا کہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کیوں کی۔” ایک اور صارف نے کہا کہ دیپیکا کو پدماوت کیلئے 15 کروڑ معاوضہ دینے کا دعوی کیا گیا تھا جو اس کے ساتھی اداکار سے زیادہ معاوضہ تھا اور یہ بھنسالی کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک تھی اس لئے جب کردار کی بات آتی ہے تو یقینا وہ مساوی تنخواہ کے بارے میں کہہ سکتی ہے۔یاد رہے کہ کاجول بالی وڈ کی بہترین اداکارہ ہیں نیچرل اداکاری انکا خاصا ہے.