نوے کی دہائی میں ایک فلم آئی کچھ کچھ ہوتا ہے ، اس فلم میں کاجول نے انجلی ، شاہ رخ خان نے راہول اور سلمان خان نے امن کا کردار ادا کیا تھا. فلم بہت بڑی ہٹ تھی ، اس کا میوزک کل بھی سپر ہٹ تھا آج بھی سپر ہٹ ہے. ریلیز کے کئی سال کے بعد کاجول نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کو بہت پسند کیا گیا میں اسکے لئے مداحوں کی شکر گزار ہوں. فلم کا جو اختتام کیا گیا وہ بہت اچھا تھا ، ایسا ہی ہونا چاہیے تھا ، لیکن اگر مجھے چوائس دی جائے تو میں راہول کی بجائے امن کے ساتھ جاتی. کاجول نے کہا کہ میں ساڑھیاں نہ پہنتی بلکہ وہی جینز شرٹ پہنتی ، ٹام
بوائے کی طرح ہی رہتی. واضح رہے کہ کچھ کچھ ہوتا ہے فلم کو کرن جوہر نے ڈائریکٹ کیا تھا اور رانی مکھر جی نے اس میں مہمان اداکارہ تھیں تاہم ان کا مختصر کردار بھی اہمیت کا حامل تھا اور پوری فلم کے کرداروں پر ان کا کردار حاوی نظر آیا . شاہ رخ خان کو اس فلم کے لئے کئی ایوارڈ بھی ملے. کاجول کا اس میں جو انداز تھا اسکو بھی بہت ساری لڑکیوں نے بعد میںکاپی کیا خصوصی طور پر کالج کی لڑکیوں نے بہت زیادہ کاپی کیا.








