کل شہباز کی نواز شریف سے اہم ملاقات ہو گی، احسن اقبال نے ایجنڈا بھی بتا دیا

0
39

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ میں ن لیگ کی شمولیت پارٹی تنظیم سازی، سیاسی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے اس بات کی پر زور مذمت کی کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے باہر جاکر ملک کی بدنامئ کررہے ہیں، واحد ملک ہے جس کا سربراہ ملک کو کرپٹ اور منی لانڈرنگ کا گڑھ قرار دے رہاہے، دنیامیں درجنوں ملک ہیں جو بہت زیادہ کرپٹ ہیں ان کا سربراہ بیرون ملک جا کر نہیں کہتا کہ ہمارا ملک کرپٹ ہے،عمران خان بیمار ذہن کا شخص ہے اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانےکے علاوہ کوئی سوچ نہیں، امریکہ میں عمران نے کہا کہ نوازشریف کا ٹی وی بند کر دوں گا اور چین جا کر کہتا ہے پانچ سو لوگوں کو جیل میں ڈال دوں گا، رانا ثنااللہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا اب تو تصاویر بھی آ چکی ہیں منشیات کا مقدمہ جھوٹا عمران خان کی حکومت میں بنایاگیا،

آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہیں آئیں گے…………..خبر نے کھلبلی مچا دی

احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف مقدمہ کا ارشد ملک ویڈیو میں ثبوت سامنے آ چکا ہے کسی ن لیگ کے رہنما کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کر سکی، ن لیگ عمران خان کے انتقام کا نشانہ ہے جس سے کمزور نہیں مضبوط ہو رہے ہیں، ملک کی اسی فیصد آبادی حالات سے ناامید ہے، پارٹی نے پی ٹی آئی کے وزراء کے فضل الرحمن کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کی مذمت کی، حکومت کے وزراء کو اشتعال انگیز بیانات کے بجائے اپنے پیرو مرشد عمران خان کے کلپ دیکھنے چاہئیں جو دھرنے میں دیتے تھے، عوام کو حکومت مہنگائی کاتحفہ دیا، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمن سے اپیل کی کہ ن لیگ کو موبئلائز کریں، احسن اقبال نے کہا کہ کل شہبازشریف پارٹی کی سفارشات نوازشریف تک پہنچائیں گے جو فیصلہ ہو گا وہ تسلیم کریں گے، شہبازشریف نوازشریف ملاقات کے بعد لانگ مارچ میں شرکت پر حتمی فیصلہ کریں گے،

علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ایسا قدم اٹھایا کہ مولانا پریشان ہو گئے

Leave a reply