کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا سلیپر سیل گرفتار

0
40

کراچی ضلع کیماڑی پولیس کی بڑی کاروائی،ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کی قیادت میں ایک کامیاب آپریشن،دہشت گرد گرفتار۔

کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا سلیپر سیل اتحاد ٹاؤن سے گرفتار۔ ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن سب انسپیکٹر ایاز خان نےپولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کی۔

گرفتار ملزم حمیداللہ ولد خانزادہ کے قبضہ سے آدھا کلو بارودی پاوڈر اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا۔
گرفتار ملزم کو سن 2007 میں خالد اور عثمان نامی دہشتگردوں نے TTP میں شمولیت اختیار کروائی۔

ملزم نے کالعدم دھشتگرد تنظیم میں شامل ہونے کے بعد خیبر پختون خواہ میں متعدد دھشتگردانہ کاروائیاں کی۔ ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث رہا۔

ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سوات میں مٹہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔ ملزم سوات میں حساس ادارے کے اہلکار اور اسکے والد کو گولیاں مار کر قتل کر چکا ہے۔ملزم سن 2009 میں کراچی آیا اور سلیپر سیل کا حصہ بنا اور بعد ازاں 2014 میں افغانستان چلا گیا۔

ملزم اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ کراچی میں دھشتگردانہ کاروائی کے لیے اعلی کمان کے آرڈر کے انتظار میں تھا۔ملزم کے خلاف دھشتگردی و ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave a reply