کالعدم جماعتوں کے خلاف حکومت کی ایک اور بڑی کاروائی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بعد سندھ میں بھی کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے، سندھ میں کالعدم جماعت کی ایمبولینسزسرکاری تحویل میں لینےکی ہدایت کی گئی ہے،
محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں 124 ایمبولینسز ڈی سیزتحویل میں لیں ، سکھر ،کراچی ،حیدرآباد ،بینظیرآباد،ب دین،مٹھی سے کالعدم جماعتوں کی املاک تحویل میں لی جائیں گی ،املاک میں کالعدم جماعتوں کے اسکول، مدارس اوراسپتال شامل ہیں.
کالعدم تنظیموں سے روابط، گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی
قبل ازیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ سے جواب طلب کیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیموں کے حوالہ سے کی جانے والی کاروائیوں کے بارے میں آگاہ کریں، محکمہ داخلہ کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں.
کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں
محکمہ داخلہ کو مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کی کڑی نگرانی کی جائے.
ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب