کالے اور سفید کوٹ کے تنازعہ میں سائل ہوئے ایک بار پھر پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں وکلا کا ہنگامی اجلاس ہوا،لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکلاء تشدد کے معاملے پر تیسری مرتبہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ،وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا
اجلاس کے دوران وکلا کو تمام ماتحت عدالتوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا،سیشن کورٹ اورسول کورٹ میں بھی تالہ بندی کی ہدایت کر دی گئی،
سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ وکلاکی تمام تنظیمیں ایک ساتھ کھڑی ہیں ،جب تک وکلاکو انصاف نہیں ملے گا احتجاج جاری رہے گا ،صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ تمام تنظیموں سے مل کرمشترکہ لائحہ عمل جاری کریں گے ،پنجاب پولیس ہمارے ملزمان گرفتار نہیں کررہی،
سیکرٹری لاہور بار کا کہنا تھا کہ پنجاب کارڈیوجی کے ڈاکڑز کا وکلاء پر تشدد کی بناء پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا، ایف آئی آر درج کرنے کے باوجود ملزمان ڈاکٹرز کو گرفتار نہ کیا گیا، وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہ ہونگے، لاہور بار ایسوسی ایشن جنرل ہاؤس کا اجلاس ہائیکورٹ میں منعقد کیا جائے گا،
واضح رہے کہ ڈاکٹرز اور وکلاء کی آپس میں تصادم ہوا تھا جس پر وکلاء کی جانب سے احتجاج کے بعد ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا لیکن کسی قسم کی گرفتاری نہیں ہوئی جس پر وکلاء نے آج پھر ہڑتال کا اعلان کر دیا.