سوشل ایپ ٹک ٹاک کے خلاف درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

0
57

سوشل ایپ ٹک ٹاک کے خلاف درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت 12دسمبر تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اورپی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا ،لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد مبین نے درخواست پر سماعت کی.

’ ٹک ٹاک ‘ ایپ پر پابندی کی درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا , درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ’ ٹک ٹاک ‘موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے میں چوری کرنے والی ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ وزارت خارجہ کیسے پہنچ گئی؟

ایڈوکیٹ ندیم سرور نے اپنی اس درخواست میں مزید استدعا کی ہے کہ’ ٹک ٹاک ‘ سے وقت اور پیسےکا ضیاع، فحاشی عام ہو رہی ہے،عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔

اراکین پارلیمنٹ کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی

شوہر نے ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکا تو بیوی نے کی خودکشی

Leave a reply