لاہور: اللہ کشمیریوں‌کوآزادی کی نعمت دے ،پاکستان کوتاقیامت سلامت رکھے، شیخ نوری محمدعلی کی کشمیراورپاکستان کے لیے دعائیں‌،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسےروضہ رسول کےکلیدبردارشیخ نوری محمدعلی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں شیخ نوری محمدعلی نےپاکستان کی ترقی،خوشحالی،استحکام کیلئےخصوصی دعاکی جب کہ کشیرشیوں کی بھارتی تسلط سےآزادی کیلئےبھی دعاکی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان اورسعودی عرب تاریخی،مذہبی رشتوں میں جڑےہیں سعودی عرب ہم سب کیلئےعقیدت کامحورہے۔

فلسطینی نژاد اردنی شہید کا جسد خاکی عمان میں اس کے ورثاء کے حوالے

وزیراعلیٰ‌ عثمان بزدار نے کہا کہ سعودی عرب نےہرمشکل گھڑی میں پاکستان کی مددکی ہے وزیراعظم کےدورمیں سعودی عرب سےتعلقات مزیدمستحکم ہوئےہیں۔معزز مہمان کلیدبردارشیخ نوری محمدعلی نے کہا کہ پاکستان آکرہمیشہ دلی خوشی ہوتی ہے، ہم آپ کے لیے دل سے دعا گو ہیں اور نیک خواہشات رکھتے ہیں

Shares: