سینئر اداکار شاہد حمید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ کام کے انداز وہی ہیں ، نہ کام بدلہ ہے نہ ہی اس کے انداز بدلے ہیں ، اگر کچھ تبدیلی آئی ہے تو وہ ہے ٹیکنالوجی. اب جدید ٹیکنالوجی آچکی ہے. شاہد حمید نے کہا کہ میں تو سینما انڈسٹری کی بہتری کے لئے دعا کرتا ہوں. میری فلم ہوئے تم اجنبی آج ریلیز ہونے جا رہی ہے مجھے اس سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، کیونکہ اس کی کہانی اور سکرپٹ پر بہت محنت کی گئی ہے. شاہد حمید نے کہا کہ آج کے فنکار اچھا کام کررہے ہیں ، لیکن مجھے حمزہ علی عباسی کی اداکاری بہت اچھی لگتی ہے، وہ بہت ہی محنتی لڑکا ہے ، اس کے مقابلے میں شاید بہت کم ایکٹرز ہوں گے. شاہد حمید نے کہا کہ اچھی فلمیں بن رہی
ہیں فلمیں بنانے کا یہ سلسلہ چلتے رہنا چاہیے رکنا نہیں چاہیے. شاہد حمید نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کی ڈائریکشن میں کام کیا ہے مجھے خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے اچھا کام کیا اور کروایا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم پر پیسہ لگانا ہی بڑی بات نہیں ہے، کہانی اچھی ہونی چاہیے اور اچھے انداز سے وہ بنائی جائے تو شائقین کبھی بھی اسے رد نہیں کرتے.