کام نہ کرنے پر ایس ایچ او معطل

لاہور :ترجمان آپریشن ونگز کے مطابق

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس ایچ او ملت پارک سب انسپکٹر رضوان الٰہی کو معطل کر دیا، ایس پی اقبال ٹاؤن،ایس ڈی پی اوسمن آباد سرکل کی ابتدائی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں معطلی کے احکامات جاری کئے گئے، انکوائری رپورٹ میں ایس ایچ او کی طرف سے حساس نوعیت کے کیسز میں ایف آئی آر کے اندارج میں تاخیری حربے سامنے آئے، قبضہ مافیا کے خلاف موثر اور بروقت کارروائیاں عمل میں نہ لائی گئیں، ون فائیو کالز پربروقت اور موثر کارروائیاں عمل میں نہ لائی گئیں، پتنگ بازوں کے خلاف ناقص حکمتِ عملی،کارِسرکار میں عدم دلچسپی معطلی کی وجوہات بنیں، ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران اہم عہدوں پر رہنے کے قابل نہیں ہوسکتے، کرپشن،اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس ہے، معافی کسی صورت نہیں ملے گی، جو کام کرے گا وہی رہے گا، جزاء سزاء کا برابر عمل جاری رہے گا۔

Comments are closed.