کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ کی قیادت،بابراعظم کے ساتھ ناانصافی ہے، مدثر نذر

0
84

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی کمزور مڈل آرڈر پر سابق ہیڈ کوچ مدثر نذر نے تشویش کا اظہار کیا ہے-

با غی ٹی وی : پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ "پاکستان کرکٹ” کو دیئے گئے انٹرویو میں مدثر نذر نے کہا کہ گرین شرٹس نے دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا مقابلہ کرتےہوئے 3 میچز جیتے، دوسری جانب انگلینڈ نے 1،2کھلاڑیوں کو چھوڑ کر اپنی مضبوط ٹیم میدان میں اتاری جس میں ہر شعبے کی ضرورت کے مطابق کھلاڑی موجود تھے۔

مدثر نذر نے کہا کہ ہماری ٹیم صرف 3 یا 4 کھلاڑیوں پر انحصار کررہی تھی، بڑی کمزوری مڈل آرڈر کی رہی جس سے پاکستان کیلیے مسائل پیدا ہوئے،اس حوالے سے آوازیں بھی اٹھتی رہیں کہ واضح خلا نظر آرہے ہیں مگر سلیکٹرز ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہی بیٹرز کو کھلانے پر بضد رہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں یہی چیز دیکھنے میں آئی جس انداز میں پاکستان ٹیم کھیل رہی ہے مڈل آرڈر میں شعیب ملک کو شامل کرنا بہتر ہوگا،وہ جانتے ہیں کہ اننگز کےآخرمیں کس انداز میں بیٹنگ کی جاسکتی ہے،فرنچائز کرکٹ میں وہ اس کا مظاہرہ بھی کرتے رہے ہیں-

نیوزی لینڈ : سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

مدثر نذر نے کہا کہ اگر کہا جائے تو شعیب ملک کا آسٹریلیا میں ریکارڈ اچھا نہیں تو صہیب مقصود جیسا کوئی لے آئیں،فخرزمان کو اوپنر بھیجیں،بابر اعظم اور محمد رضوان میں سے کوئی ایک تیسرے نمبر پر آجائے۔

مدثر نذر نے کہا کہ بابر اعظم کو کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ میں قیادت سونپ دی گئی، ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے،میچ جیت جائیں تو بہتر دوسری صورت میں سارا دبائو کپتان پر آتا ہے،اسی پریشر میں انھوں نے انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیچز ڈراپ کیے-

سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ وہ بہترین فیلڈر ہیں مگر یہ سب کچھ دبائو میں ہوا،بابر اعظم ایک ورلڈکلاس بیٹر ہیں مگر کپتانی کی وجہ سے اگر ان کی فارم خراب ہوجاتی ہے تو پاکستان ٹیم کا بھاری نقصان ہوگا،میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان سے ٹی ٹوئنٹی کی قیادت واپس لے لیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل پاکستان ٹیم کواچھی سیریزملی،عبدالرزاق،کم اوورزکی وجہ سےمڈل آرڈرپردباؤآجاتا…

Leave a reply