سینئر اداکارہ سنگیتا بیگم نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ لڑکی کی خصوصی طور پر شادی 25 سال سے پہلے ہوجانی چاہیے، بعد میں اگر ہو تو پھر میاں بیوی کی آپس میں بنتی نہیں ہے اور رشتے خراب ہوتے ہیں اس لئے بہت بہتر ہوتا ہےکہ شادی کم عمری میں ہی کر دی جائے. میں نے اپنی بڑی بیٹی کی شادی 14 سال کی عمر میں کی ، دوسری بیٹی کی شادی 15 سال کی عمر میں کں، یہ دونوں شادی کے ایک سال کے بعد ماں بن گئیں اور جب تک یہ چالیس سال کی عمر تک پہنچیں ان کے بچوں کے بچے بھی پڑے ہو چکے تھے یوں ہم نے ان کی بھی شادیاں کم عمری میں ہی کر دیں.
سنگیتا نے مزید کہا کہ ”کم عمری کی شادی کے فائدے ہی ہوتے ہیں ”، انسان جلدی جلدی ذمہ داریاں سے سبکدوش ہوجاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں تو سب مائوں کو بھی یہی کہوں گی کہ وہ اپنے بچوں کی شادیاں کم عمری میں کریں بہت سارے مسائل سے بچ جائیں گی. بچے اپنی اپنی ذمہ داریوں میں پڑ جائیں تو ان کو لڑنے جھگڑنے کی فرصت ہی نہیں ملتی اور رشتے بھی اچھے چلتے رہتے ہیں.