سرکاری ملازمین ڈیوٹی پوری نہیں کرتے تو کمائی حرام ہے:محسن نقوی

حرام کی کمائی نہ دین اجازت دیتا ہے اورنہ ہی حکومت
0
53
mohsin naqvi

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ نبی پاکؐ نے حرام کی کمائی سے منع فرمایاہے،ہم سب کو حرام کی کمائی سے بچنا ہے اورصاف زندگی گزارنی ہے۔سرکاری ملازمین اگر ڈیوٹی پوری نہیں کرتے تو یہ بھی حرام ہے۔وقت پر ڈیوٹی دیں اوراپنی زندگی میں حرام نہ لائیں۔ڈاکٹرز،اساتذہ اوردیگر ملازمین ڈیوٹی اوقات پوری کرکے حلال کی روزی کمائیں۔اگر ڈاکٹر یا استاد اپنے ڈیوٹی اوقات مکمل نہیں کرتا تو یہ کمائی حرام کی کمائی ہے۔ حرام کی کمائی نہ دین اجازت دیتا ہے اورنہ ہی حکومت۔ جو وسائل موجود ہیں ان میں رہتے ہوئے اساتذہ اپنا کردار ادا کریں اور طلبہ کو اچھی تعلیم دیں تو یہ معاشرہ بہتر ہوجائیگا۔اگر کوئی کہے کہ پاکستان ختم ہو رہا ہے تو ان باتوں پر کان نہ دھریں،پاکستان27رمضان المبارک کو وجود میں آیا۔پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے اوراس نے بہت آگے جانا ہے۔ہم سب نے اپنا حصہ ڈال کر اس ملک کو آگے لے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب کو عید میلاد النبی ؐ مبارک ہو، عید میلاد النبی ؐ ہماری دو عیدوں سے زیادہ اہم ہے۔ عید میلاد النبی ؐ کے دن ہم نبی پاک ؐ کی ولادت کی خوشی مناتے ہیں۔تمام بچوں نے خوبصورت نعت رسول مقبول ؐ سنائیں،ہم سب نے سبیلیں لگائیں، نعتیں پڑھی،ہر طریقے سے خوشی منائی۔آج فیصلہ کرلیں کہ نبی پاکؐ کے احکامات کی پیروی کرنی ہے۔اگر ہم آپ ؐ کی ایک بھی عادت اپنا لیں تو عید میلاد النبیؐ منانے کا مقصد پورا ہوجائے گا۔ جو بچے نماز نہیں پڑھتے وہ نماز شروع کریں کیونکہ یہ اللہ اوراس کے نبیؐ کا حکم ہے۔بچے جھوٹ بولنے سے اجتناب کریں،کوئی بھی بری عادت اگر موجود ہے تو اس کو چھوڑ دیں۔اگر بچے اعلی تعلیم حاصل کرلیں گے تو ہوسکتا ہے کوئی وزیراعلیٰ بن جائے،آرمی کا جنرل ہوگایا کسی یونیورسٹی کا وائس چانسلر،سکول ڈیپارٹمنٹ ساڑھے پانچ لاکھ لوگوں پر مشتمل ہے جوتقریباًہماری فوج کے برابر ہے۔تقریب سے صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن منصور قادر نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں سرکاری سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے قیصدہ بردہ شریف پڑھا اور خوبصورت انداز میں نعتیں پیش کیں۔بچوں اور بچیوں نے بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کئے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نعت رسول مقبولؐ پڑھنے والے بچوں اور بچیوں کی تعریف کی اوران سے شفقت کا اظہار کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول راوی روڈ کی پوزیشن ہولڈرز طالبات کو خصوصی طور پر تقریب میں مدعو کیا اور انہیں انعامات دیئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نعت خوانی کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔صوبائی وزراء اظفر علی ناصر،منصور قادر، ڈاکٹرجاویداکرم، مشیروہاب ریاض،سیکرٹری سکول ایجوکیشن،سیکرٹری اطلاعات، سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

 مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

آئی جی پنجاب عثمان انور نے جڑانوالہ سانحہ کے حوالہ سے پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کئے ہیں

Leave a reply