سرمد سلطان کھوسٹکی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم کملی اب ٹی وی پر بھی دیکھی جا سکے گی، فلم 7 جنوری کو ہم ٹی وی پر دکھائی جائیگی، یوں کملی جنہوں نے پہلے نہیں دیکھی تھی وہ اب اس فلم کو اپنے گھر بیٹھ کر ٹی وی پر دیکھ سکیں گے. یہ خبر یقینا مجموعی طور پر شائقین کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے. فلم کملی میںمرکزی کردار صبا قمر اور ثانیہ سعید نے ادا کئے تھے. صبا قمر نے ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا تھا جس کا شوہر مر چکا ہے لیکن وہ نہیںجانتی اور سال ہا سال اسکے انتظار میں گزار دیتی ہے ، ثانیہ سعید نے صبا قمر کی بھابھی کا کردار ادا کیا ہے ، یہ کردار ایک اندھی خاتون کا ہے جو سخت مزاج کی ہے. فلم میں حمزہ خواجہ کو بھی متعارف کروایا گیا. سرمد سلطان کھوسٹ
نے اس فلم میں موجود تمام فنکاروں سے کمال انداز میںکام لیا. اداکارہ صبا قمر نے ثابت کیا کہ واقعتا وہ ایک بڑی اداکارہ ہیں اور اداکاری میں ان کا کوئی ثانی نہیںہے. فلم کی موسیقی بہت خوبصورت ہے اس میں ریشماں کا ایک گیت شامل کیا گیا ہے جبکہ عاطف اسلم کا گیت بھی اس میں موجود ہے. کملی صبا قمر کے کیرئیر کی بہترین فلم ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے.