اے وی سی، سی سی آئی اے پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مومن میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کر لیا ۔
باغی ٹی وی : اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بمقام 7th اسٹریٹ بنگلہ نمبر 35، خیابان مومن فیز 5، گزری کراچی میں کارروا ئی کی، سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کامران قریشی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد بھی کیا گیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ اور بلا لائسنس اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اورتفتیش جاری ہے،ایس ایس پی اے وی سی سی نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کامران اصغر قریشی کے قبضے سے 200 گرام آئس، ایک نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
جرمن ڈائریکٹر کی سلمان خان کی پیشہ ورانہ مہارت پر تنقید
اس سے قبل 18 مارچ کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا،اس موقع پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کردی تھی۔
4 شادیوں سے متعلق بیان، اداکار دانش تیمور کو معافی مانگنا پڑ گئی