نامور اداکار عدنان جیلانی کے چھوٹے بھائی کامران جیلانی جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں وہ کافی عرصے کے بعد ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر دکھائی دئیے ہیں، ان کا آج کل ڈرامہ بہروپ آن ائیر ہے، شائقین نے کامران جیلانی کو ایک بار پھر سکرین پر ویلکم کیا ہے، اور ڈرامے میں ان کے کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، گو کہ ابھی حال ہی میں یہ ڈرامہ آن ائیر گیا ہے لیکن ڈرامے کی شروع کی اقساط نے ہی شائقین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے. ڈرامے کی کہانی الگ اور ہٹ کر ہے ، اور کامران جیلانی کا کردار بھی روٹین سے بالکل مختلف ہے، اس ڈرامے کے ڈائریکٹر اکبر علی اور رائٹر رخسانہ نگار جبکہ پروڈیوسر پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔
اس ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے کامران جیلانی کا کہنا ہےکہ مجھے کافی عرصے کے بعد ایک مختلف کردار کرنے کو ملا جس کی وجہ سے میں نے بہروپ پراجیکٹ سائن کر لیا، بہت خوشی ہے کہ ڈرامے نے آن ائیر ہوتے ساتھ ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے. کہانی جیسے جیسے آگے بڑھتی جائیگی شائقین کی دلچپسی اس میں مزید بڑھتی جائیگی.اس میں تمام فنکاروں نے بلکہ پوری ٹیم نے بہت محنت کے ساتھ کام کیا ہے.








