لاہور:مولانا طارق جمیل آپ نے سچ کہا مگریہ بات جارحانہ میڈیا کوکیسے پسند ہوسکتی ہے ،اللہ آپ کے ساتھ ہے ، کامران خان کا عالیشان بیان،باغی ٹی وی کے مطابق چند دن قبل معروف عالم دین مولانا طارق جمیل جب ایک پروگرام میں اللہ کے حضوردعاوں کی قبولیت کے حوالے سے انسان میںپائے جانے والی کمزوریوں کاذکرکررہے تھے اس دوران جوانہوں نے جھوٹ کے متعلق وعظ کی اس کے ردعمل کے ردعمل میں کامران خان نے بہت خوبصورت بات کی ہے
مولانا طارق جمیل مجھے آپ کے رنج والم کااحساس ہےاللہ تعالی آپ کے درجات مزید بلند فرمائیں کیونکہ آپکے رنج وغم کا باعث جارحانہ میڈیا بناادنا میڈیا کارکن کی حیثیت سے میں آپ سے دست بستہ معافی کا خواہ ہوں بھائی انصار عباسی بہن مہر بخاری وجسمین منظور وغیرہ بھی آپکے ساتھ اعلانیہ کھڑے ہیں
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) April 26, 2020
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں معتدل اورحلیم طبع کے مالک معروف اینکرکامران خان نے مولنا طارق جمیل کے وعظ ونصیحت کے جواب میں جوچند میڈیا کے نام نہاد مبلغوں نے مولانا طارق جمیل کو آڑے ہاتھوں لیا اوران کو معافی معانگنے پرمجبورکیا اس پر بہت دکھ کا اظہارکیا ہے ، وہ کہتےہیں مولانا طارق جمیل مجھے آپ کے رنج والم کااحساس ہےاللہ تعالی آپ کے درجات مزید بلند فرمائیں
کامران خان کہتے ہیں کہ یہ سچ ہےکہ آپ نے جو سچ کے متعلق فرمان الہٰی بیان کیا اوراللہ کے دربارمیں قبولیت کےلیے جو شرعی شرائط بیان کیں اگریہ کسی پربھاری گزری ہیں تو اس کو اپنے معاملات پر نظرثانی کرنی چاہیے ،
کامران خان نے مزید کہا کہ چونکہ آپکے رنج وغم کا باعث جارحانہ میڈیا بناادنا میڈیا کارکن کی حیثیت سے میں آپ سے دست بستہ معافی کا خواہ ہوں بھائی انصار عباسی بہن مہر بخاری وجسمین منظور وغیرہ بھی آپکے ساتھ اعلانیہ کھڑے ہیں