کم سے کم اجرت 25 ہزار مقرر کرنے کیخلاف اپیلوں پر سماعت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سندھ میں کم سے کم اجرت 25 ہزار مقرر کرنے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی
سپریم کورٹ نے سندھ میں ویج بورڈ کی تجویز کردہ کم سے کم اجرت 19 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ سندھ میں انڈسٹریل اور کمرشل ملازمین کو 19 ہزار کم سے کم اجرت ادا کی جائے،دو ماہ میں ویج بورڈ اور سندھ حکومت اتفاق رائے سے کم سے کم اجرت مقرر کریں،عدالت نے بین الصوبائی آرگنائزیشن کی درخواست کو کیس سے الگ کر دیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے قانون کے صوبائی صنعتوں پر اطلاق کا الگ سے جائزہ لیں گے،
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کی کم سے کم مقرر کردہ اجرت کتنی ہے؟ وکیل انڈسٹریز نے عدالت میں کہا کہ وفاق کی کم سے کم اجرت 20 ہزار ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ سندھ میں کم سے کم اجرت کیسے بڑھائی گئی ہے؟ وکیل نے کہا کہ سندھ میں صوبائی کابینہ نے کم سے کم اجرت کی منظوری دی، جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ سرکار کا کم سے کم اجرت مقرر کرنے میں کیا اختیار ہے؟ اگر سندھ حکومت اور ویج بورڈ میں اتفاق رائے نہیں ہوتا تو کیا یہ معاملہ لٹک جائے گا؟ملک میں 20 ہزار کم سے کم اجرت مقرر ہوئی اور سندھ ویج بورڈ نے 19 ہزار کی سفارش کی،
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا
تیزاب گردی کا شکار "مریم” کا انصاف کا مطالبہ
شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا
بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف
لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ، کرائم رپورٹر جاں بحق