کامیاب جوان پروگرام کے تحت حکومت کا بے روزگاروں کے لیے اہم قدم

0
49

کامیاب جوان پروگرام کے تحت حکومت کا بے روزگاروں کے لیے اہم قدم

باغی ٹی وی : وزیرخزانہ کی سربراہی میں کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا. اجلاس میں عثمان ڈار، نیشنل ، حبیب اور پنجاب بینک کےصدور نے شرکت کی، اجلاس میں طے ہوا کہ نرم شرائط پرقرضےزراعت، تعمیرات اورچھوٹےکاروبارکیلئےفراہم کیےجائیں گے،

وزیرخزانہ نے پروگرام میں توسیع کیلئےقابل عمل تجاویزپیش کرنےکی ہدایت کی ، دوسری طرف وزیر خزانہ کا کہنا تھا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا 0.3فیصد ریکارڈ کیا گیا ،پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 234ملین ڈالر سے بڑھ کر 2.46ارب ڈالر ہوگئی ،مجموعی زرمبادلہ ذخائر مئی کے اختتام تک 23 ارب ایک کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک 15.84 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.17 ارب ڈالر رہے،

وزیر خزانہ کا کہنا تھا ڈالر کی شرح تبادلہ 153.46روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی،پہلے 10ماہ میں ٹیکس ریونیو 14.4 فیصد اضافے سے 3780ارب روپے رہا، پہلے 10 ماہ کے دوران پی ایس ڈی پی کی مد میں 565ارب روپے منظورکیے گئے.

رپورٹ میں کہا گیا کہ مالیاتی خسارہ کم ہو کر 1652ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا،زرعی قرضے 4.6فیصد اضافے سے 953ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے ،مہنگائی کی سالانہ شرح میں اضافہ ، اپریل میں 11.1فیصد رہی،مہنگائی کی سالانہ شرح میں اضافہ ، جولائی تا اپریل میں 8.6فیصد رہی،بڑی صنعتوں کی شرح نمو مارچ میں 22.4فیصد تک پہنچ گئی.

Leave a reply