مزید دیکھیں

مقبول

کامیاب مومن بندے وہی ہیں جو اللہ کے سامنے عاجزی اختیار کرتے ہیں، رحمت ہی رحمت سحر ٹرانسمیشن

ککامیاب مومن بندے وہ ہی ہیں جو اللہ کے سامنے خشوع و خصوع اختیار کرتے ہیں، رحمت سحر ٹرانسمیشن

باغی ٹی وی :رحمت ہی رحمت سحر ٹرانسمیشن میں آ ج اٹھارویں پارے کے مضامین کے متعلق گفتگو ہوئی ، اس باربرکت محفل میں مولانا عبدالشکور حقانی اور علامہ حسنین رضا موسوی نے گفتگو فرمائی، ، اس سلسلے میں مولانا عبدالشکور حقانی نے کہا کہ ٹھارویں پارے کا آغاز سورہ المومنون سے ہوتا ہے .اس میں مردوں عورتوں کے مسائل بیان فرمائے ہیں. زندگی گزارنے کے آداب اور طریقے بھی سکھائے گئے ہیں.

اس سورت کے شروع میں ہی اللہ پاک نے کہا کہ ” مومن فلاح پا گئے، کون سے مومن فلاح پاگئے آگے اللہ نے ان کی نشانیاں بیان فرمائیں، ان نشانیوں میں پہلی ہے کہ جو نماز میں خشوع و خضوع اختیار کرتے ہیںِ عاجزی کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں. پورے آداب کے ساتھ نماز پڑھتے ہیںِ زکاۃ ادا کرنے والے ہوں، اپنی عزت کی حفاظت کرنے والے ہوں. امانت میں خیانت نہ کرتے ہوں وعدہ خلافی نہ کرتے ہوں. ان سب کامیابیوں کا ذکر فرما کر اللہ نے کہا کہ وہ سسب نہ صرف کامیاب ہیں بلکہ جنت الفردوس کے مالک بھی ہیں.

پھر اللہ تعالیٰ نے انسان کی پیدائش کے مراحل بیان کیے ہیں.فرمایا کہ پہلے وہ خون بنتا ہے ، پھر گوشت بنتا ہے . پھر ہڈیاں بنتی ہیں. پھر اللہ تعالیٰ اس میں نقسش پیدا کرتا ہے پھر روح پھونکتا ہے ..پھر فرمایا کہ اس کی پیدائش ہوتی ہے وہ بڑا ہوتا ہے اور اس کو رزق ملتا ہے.
پھر اللہ تعالیٰ نے طور سینا کا ذکر کیا طور سینا اس وادی کو کہتے ہیں جہاں طور پہاڑ ہے، اس میں زیتون کے درخت ہیں. زیتوں کو ایک باقاعدہ سالن کہاگیا ہے . پھر اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح علیہ السلام کا تذکرہ فرمایا کہ کہ وہ جب آئے تو ان کو جھٹیلایا گیا اور کہا گیا کہ یہ ہماررے اندر برتری اور شناخت چاہتے ہیں. پھر اللہ نے صالح علیہ السلام کا تذکرہ فرمایا اس کے بعد انبیاء کے تسلسل کو بیان فرمایا .
https://www.youtube.com/watch?v=ZosFtJ8dg1A