ٹی 20 سیریز ،پاکستان کی شاندار کامیابی
تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئیپ کر دیا 3 میچوں کی سیریز میں تینوں میچ پاکستان کے نام ہو گئے،پاکستان نے 125 رنز کا ہدف آخری گیند پرحاصل کیا .محمد نوازنے آخری گیند پرچوکا لگا کرپاکستان کوفتح دلائی ،حیدرعلی 45،محمدرضوان 40 رنزبنا کرنمایاں رہے

شاہینوں کی جانب سے 125 ہدف کے تعاقب میں اوپنرز محمد رضوان اور بابر اعظم نے بیٹنگ کا آغاز کیا، کپتان محض 19 رنز پر محمد نعیم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے،محمد رضوان 40 سکور بنا کر پویلین لوٹے جبکہ سرفراز احمد نے 12 گیندوں پر صرف 6رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہوگئے،حیدر علی سب سے زیادہ 45 رنز بناکر پویلین لوٹے .

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سیریز میں کامیابی کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے جنہوں نے پرفارم کر کے ٹیم کو فتح دلائی کھلاڑیوں کو ہمیشہ اپنے اندر بہتری لانے کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ ایک ٹیم کے طور پر ہم نے اپنی فیلڈنگ کو بہتر کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مڈل آرڈ ر نے میچ جتوائے جو کہ اچھی بات ہے

قبل ازیں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے125 رنز کا ہدف دے دیا تھا،بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں کے نقصان پر124 رنز بنائے ،پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ37 وکٹ پر گرگئی تھی عثمان قادر کی گیند پرشمیم حسین کیچ آوٹ ہو گئے ہیں ،قبل ازیں بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 7 رنز پر گر گئی .شاہ نواز دھانی نے پہلے اوور کی تیسری گیند پر نظم الحسین کو کلین بولڈ کر دیا ،شاہنواز دھانی نے آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا ہے جب کہ آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے دستبردار ہوچکے ہیں شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی ہیں

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں،سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون میں شامل ،شاہنواز دھانی آج انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو میں کریں گے.فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون سے آؤٹ ،دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی اور خوشدل شاہ شامل ہیں،سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں،عثمان قادر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں

Shares: