کمزور طبقے کی مدد کے لیے ہر حد تک جائیں‌ گے،وزیراعظم

کمزور طبقے کی مدد کے لیے ہر حد تک جائیں‌ گے ، وزیراعظم

باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومت کی معاشی ٹیم کے اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 70 لاکھ دیہاڑی دار افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ ایکسپورٹرز کے لئے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی منظور کیا گیا ہے۔وزیراعظم منگل کو تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بڑا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں غریب اور پسے ہوئے طبقے کاخیال رکھیں۔ دیہاڑی دار افراد کو مسائل نہیں ہونے چاہیں

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پرہدایت دی کہ انتظامی سطح پر ہر ممکنہ اقدام اٹھایا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت ہر قیمت پر اس امر کو یقینی بنائے گی کہ ذخیرہ اندوزی میں مبتلا عناصر صورتحال کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔

Comments are closed.