کندھ کوٹ ضلع بھر میں ڈاکو راج دو طالب علم مغوی ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب نہ ہو سکے
باغی ٹی وی :کندھ کوٹ(نامہ نگار) بڑھتی ہوئی بدامنی اور دو طالب علم مغویوں کی بازیابی کیلئے انڈس ہائی وے فلور مل کے مقام پر احتجاجی دھرنا
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ دھرنے میں مغویوں کے ورثاء اور مختلف سیاسی تنظیموں کے سینکڑوں افراد کی شرکت مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا دھرنے کے شرکاء کی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی ، دھرنے کے باعث سندھ بلوچستان اور پنجاب آنے جانے والی ٹریفک معطل ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر مظاہرین نے کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں آئے روز اغواء ، قتل ، لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں، پولیس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ایک ماہ کے اندر 45 سے زائد شہری اغوا ہو چکے ہیں دو طالب علم مغوی عاشق اور اشفاق سومرو ڈاکوؤں کے چنگل میں قید ہیں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مظاہرین نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہمارے مغویوں کو جلد بازیاب کرایا جائے۔
Shares: