باغی ٹی وی : چونیاں(نامہ نگار) سیوریج کا پانی سرکاری سکول میں داخل، میونسپل کمیٹی چونیاں نے کام چھوڑ دیا، اساتذہ اور بچے بیماری میں مبتلا، سکول میں بچوں کی حاضری اور داخلہ متاثر، کمشنر لاہور، ڈی سی قصور، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں فوری نوٹس لیں اور سیوریج کا پانی نکالنے کیلئے موثر اقدامات کروائیں اساتذہ اور علاقہ مکینوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں گورنمنٹ پرائمری سکول محلہ اقبال ٹاؤن چونیاں میں علاقے کے سیوریج کے پانی نے اساتذہ، بچوں اور بچیوں کی زندگی اجیرن کر دی، سکول کو دونوں اطراف سے تو سیوریج کے گندے و گٹروں کے پانی نے گھیر ہی رکھا تھا اب سکول کی دیواروں میں سوراخ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی سکول میں بھی داخل ہو چکا ہے، بچے اور اساتذہ ایٹیں رکھ کر کلاسوں میں داخل ہوتے ہیں مگر اس گندے و بدبو دار پانی سے اٹھنے والی گندی بو اور تعفن سے بچوں و اساتذہ کو سانس لینا بھی دشوار ہے۔ سکول اساتذہ ظہیر عباس، رانا شکیل، قمر موبین و علاقہ مکینوں رفیق، ناصر، سفیان، شعبان نے میڈیا کو بتایا کہ سیوریج کا پانی کھڑا ہونے کے باعث مچھروں کی افزائش نسل تیزی سے بڑھ رہی ہے، بچے اور اساتذہ سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، والدین سکول اور باہر گھڑے گندے پانی اور بیماریوں کو دیکھ کر بچوں کو دوسرے سکولوں میں منتقل کر رہے ہیں جو بچے زیر تعلیم ہیں وہ بھی بیماری میں مبتلا ہونے کے خوف سے سکول کم آتے ہیں مزید داخلے بھی بند ہیں اساتذہ اکرام اور علاقہ مکینوں نے کمشنر لاہور، ڈی سی قصور فیاض موہل اور اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید سے مطالبہ کیا کہ فوری طور مستقل بنیادوں پر سیوریج کا پانی نکالنے کے احکامات کئے جائیں تاکہ بچے اور بچیاں اچھے ماحول میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو سکیں۔

Shares: