کنگنا رناوت کا فلم کے لئے آرمی ٹریننگ لینے کا دعویٰ

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دعوی کیاہے کہ انہوں اپنی آنےوالی تیجاس فلم کی شوٹنگ کے لئے فوجی تربیت لی تھی-

باغی ٹی وی : اپنے متنازع اور بے باک بیانات کے باعث خبروں کی زینت اور تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی آنے والی فلم تیجاس کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آرمی ٹریننگ لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

کنگنا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں جال پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ فوجی تربیت اور کئی اسپورٹس ایڈونچر کی خاصیت ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے ہمراہ کیپشن میں فوجی تربیت کا ذکر کیا اور لکھا کہ حسد کرنے والے لوگ آپ کو گرانے کی ہمیشہ کوشش کریں گے تاہم ہمیں بلندی کی طرف بڑھنا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ٹوئٹر پر فلم فیئر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجاس‘ کا پوسٹر شیئر کیا گیا تھا جس میں اداکارہ کو جیٹ طیارے کے پاس بھارتی فضائیہ کا یونیفارم پہنے کھڑا دیکھا گیا تھا۔

Comments are closed.