گزشتہ روز ذہنی صحت کے عالمی دن پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے دبے الفاظ میں دیپیکا پڈوکون پر تنقید کرتے ہوئے ’ڈپریشن کی دکان چلانے والی کہہ دیا-
باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق دماغی صحت کے عالمی دن پر اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے مداحوں کو اپنی فلم ججمینٹال ہے کیا دیکھنے کی ترغیب دی ، بلکہ اس موقع پر موقع دیا کہ ان لوگوں کو جو ڈپریشن کی دوکان چلاتے ہیں کو بھی تنقید کا نشانہ بنائیں۔
The film that we made for Mental Health awareness was dragged to the court by those who run depression ki dukan, after media ban, name of the film was changed just before the release causing marketing complications but it’s a good film, do watch it today #WorldMentalHealthDay https://t.co/uaB1FKNIoH
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) October 10, 2020
کنگنا رناوت کی آنے والی نئی فلم ذہنی صحت کے مسائل سے متعلق ہی ہے تاہم اس کے ٹائٹل پر دیپیکا کے فلاحی ادارے کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔
اب جوابی وار کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے دیپیکا پڈوکون کو ’ڈپریشن کی دکان‘ چلانے والا کہہ دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کنگنا رناوت نے لکھا کہ ذہنی صحت سے آگاہی پر بنائی گئی فلم کو ان لوگوں نے عدالت میں کھینچا جو افسردگی کی دکان چلاتے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ میڈیا پر فلم کی تشہیری مہم پر پابندی کے بعد فلم کا ٹائٹل ریلیز سے چند دن قبل ہی تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی تشہیر میں پریشانی کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا کی فلم کا نام ’مینٹل ہے کیا‘ تھا جس پر صحت سے متعلق کام کرنے والے اداروں کے اعتراض کے بعد اسے تبدیل کرکے ’ججمینٹل ہے کیا‘ رکھ دیا گیا تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کنگنا رناوت ڈپریشن کا دھندا اور ڈپریشن کی دکان جیسے الفاظ ماضی میں دیپیکا پڈوکون کے لیے استعمال کرتی رہی ہیں۔
دیپیکا پڈوکون ذہنی صحت کی آگاہی سے متعلق بات کرتی رہی ہیں اور اسی سے ان کا ایک فلاحی ادارہ بھی کام کر رہا ہے۔
کنگنا رناوت کی فلم ’ججمینٹل ہے کیا‘ کے پرانے نام پر دیپیکا کے ادارے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم کے نام پر تنقید کی تھی۔








