گندگی پھیلانے پر کنگنا رناوت کی کرن جوہر پر تنقید

بالی وڈ اسکینڈل کوئین اور متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ہدایت کار کرن جوہر اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم کی شوٹنگ کے بعد گاؤں میں گندگی پھیلانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ’کوئین‘ کی اداکارہ پنگا کوئین کنگنا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے، جس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن گوا کے ایک گاؤں میں شوٹنگ کے بعد بائیومیڈیکل ویسٹیج وہیں چھوڑ کر واپس آگئی ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کنگنا رناوت نے اس حوالے سے کئے گئے اپنے ٹوئٹ میں کرن جوہر کی جانب سے پھیلائی گئی گندگی کی ایک تصویر انہوںشئیر کی اور کہا کہ فلم انڈسٹری نہ صرف ملک کے اخلاقی اقدار اور کلچر کے لیے وائرس ہے بلکہ یہ ماحولیات کے لیے بھی نقصان دہ اور خطرناک بن گئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک بڑے پروڈکشن ہاؤس کے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ کو دیکھئے اور اس سلسلے میں براہ مہربانی میری مدد کریں انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مرکزی وزیر پرکاش جاودیکر اور ان کی وزارت کے آفیشیل ہینڈل کو ٹیگ کیا ہے-


کنگنا نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کرن جوہر کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ ان کا غیر سنجیدہ اور غیر متناسب رویہ بالکل ہی خوفناک ہے ، فلمی اکائیوں کو خواتین کی حفاظت ، جدید ماحولیاتی حل ، عمدہ طبی سہولیات اور کارکنوں کے لئے کھانے کے معیار کی جانچ کے بارے میں سخت قوانین کی ضرورت ہے ، ہمیں حکومت کو ان پہلوؤں کا معائنہ کرنے کے لئے ایک مناسب محکمہ تفویض کرنے کی ضرورت ہے۔

کنگنا رناوت کی جانب سے یہ رد عمل اُس وقت سامنے آیا جب ایک صارف نے ایک نیوز ہیڈلائن کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ دھرما پروڈکشن نے مبینہ طور پر گوا میں واقع ایک گاؤں میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد کس قدر گندگی پھیلائی ہے۔

کنگنا رناوت سے قبل ’لوکھانچو ایکواٹ گوا‘ نامی ایک این جی او بھی کرن جوہر سےگندی پھیلانے کے معاملے پر تحریری معافی نامہ مانگ چکی ہے۔ این جی او کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگر کرن جوہر کی طرف سے جواب نہیں آتا تو اگلے ہفتے ممبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کرن کی ٹیم نے گوا کی راجدھانی پنجی سے 10 کلو میٹر دور نیرول نامی گاؤں میں شوٹنگ کے بعد استعمال شدہ پی پی ای کٹس اور دیگر گندگی پھیلائی تھی-

Comments are closed.