بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جن کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ ان کی فلمساز کرن جوہر کے ساتھ بالکل بھی نہیں بنتی انہوں نے حال ہی میں کرن جوہر کی ریلیز ہوئی فلم براہمسٹرا کے باکس آفس اعداو شمار پر سوال اٹھایا دیا ہے. کنگنا نے کہا ہے کہ کرن جو ہر اپنی فلم کو ہٹ قرار دیتے ہوئے باکس آفس کے جو اعداد و شمار بتا رہے ہیں وہ جعلی ہیں اور درست نہیں ہیں میں ان کے ریاضی کے بارے میں انٹرویو لینا چاہوں گی. کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے کرن جو ہر کو مافیا کہہ دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا دعوی ہے کہ اس فلم نے دنیا بھر میں

دو دنوں میں 160 کروڑ روپے کمائے ہیں جو کہ جھوٹا دعوی ہے. باکس آفس مافیا نے آج براہمسٹرا کو ایک دن میں بڑی ہٹ قرار دے دیا ہے جبکہ اس فلم نے ابھی تک صرف 65 کروڑ کمائے ہیں.انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میری فلموں نے اچھا بزنس کیا لیکن اسی باکس آفس مافیا نے انہیں جان بوجھ کر فلاپ قرار دیا. کنگنا نے کہا کہ میں سازشیں نہیں کرتی جو صاف صاف ہو بول دیتی ہوں اور میں کرن جوہر کو چیلنج کرتی ہوں کہ وہ مجھ سے بات کریں. کنگنا کے اس قسم کے اعتراض پر تاحال کرن جوہر نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے.

Shares: