کنگنا رناوت جو بالی وڈ میں سب سے زیادہ متنازعہ اداکارہ کہلائی جاتی ہیں انہوں نے اب کر لیا ہے سائوتھ انڈسٹری کا رخ اور وہاں انہوں نے دل جیت لئے ہیں شائقین کے. تازہ ترین اطالاعات کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے سائوتھ کی انڈسٹری میں بہترین اداکارہ کا پہلا ایوارڈ جیت لیا ہے.
SIIMA ایوارڈز میں انہیں سائوتھ فلم ”تھلائیوی” کےلئے بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا تھا اور اداکارہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں. اداکارہ نے اس موقع پر اپنی ماں اور تھلائیوی کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا. کنگنا کا یہ ایوارڈ جیتنا ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور اداکارہ کو کافی مبارکبادیں بھی موصول ہو رہی ہیں. کنگنا یہ ایوارڈ حاصل کرکے کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ محنت کے
ساتھ کام کیا اور محنت کبھی رائگاں نہیںجاتی. یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے بالی وڈ میں کرن جوہر سممیت تقریبا تمام دوسرے بڑے فلمسازوں کو ناراض کر رکھا ہے وہ اکثر نیپوٹیزم پر بات کرتی ہیں اور اس کی زد میں وہ سٹار کڈز کو لے آتی ہیں اور جو فلمساز سٹار کڈز کو چانس دیتے ہیں ان کو لیتی ہیں کنگنا آڑھے ہاتھوں،اسی وجہ سے کنگنا پر کافی تنقید ہوتی ہے.کنگنا رناوت نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کو خود ہی بریک لگائی ان کی توجہ کام سے زیادہ لوگوں پر تنقید کرنے پر رہی ہے اور وہ مسلسل اس چیز میں پڑی ہوئی ہیں لیکن سائوتھ انڈسٹری میں ان کا ایوارڈ جیتنا یقینا اہمیت کا حامل ہے.