بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ہر وقت کسی نہ کسی کنٹرورسی میں گھری رہتی ہیں انہوں نے آدھے سے زیادہ بالی وڈ کے ساتھ اپنی دوستی دشمنی میں بدل لی ہوئی ہے. انہوں نے اداکار ہرتیک روشن پر محبت میں دھوکہ دینے کا الزام لگایا. اس حوالے سے انہوں نے جاوید اختر کو بھی دھر لیا اور کہا کہ جاوید اختر نے انہیں اور ان کی بہن کو اپنے گھر بلا کر اداکار ہریتک روشن سے تحریری طور پر معافی مانگنے پر مجبور کیا اور بات نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ دوسری طرف جاوید اختر نے اداکارہ کے خلاف 2020 میں شہرت کو نقصان پہنچانے پر ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا۔

کنگنا رناوت کو عدالت نے ایک جھٹکا لگا دیا ہے اور”ممبئی کی ایک عدالت نے اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے رائٹر اور شاعر جاوید اخترپراستحصال کے الزامات مسترد کردئیے ہیں”۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی مجسٹریٹ کورٹ نے اداکارہ کنگنا رناوت کی رائٹر جاوید اختر کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کسی شخص سے تحریری معافی کا کہنے سے کوئی قانونی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔ دوسری طرف بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے مشہور رائٹر جاوید اختر پر استحصال کا الزام عائد کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مجھے گھر بلا کر ہرتیک روشن کے خلاف کاروائی نہ کرنے کا کہنے اور تحریری طور پر معافی مانگنے پر اصرار کیا ہے.

Shares: