اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا
معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔
باغی ٹی وی : ۔ سوشانت سنگھ کی موت کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں موجودہ بیانیے میں اداکارہ نے سوشانت سنگھ کی افسوسناک موت کے حوالے سے فلم انڈسٹری کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیاحقیقت کو چھپانے کے ساتھ ساتھ وہ وجہ بھی چھپائی گئی جس کے باعث سوشانت سنگھ اس انتہائی اقدام پر مجبور ہوئے
https://www.instagram.com/tv/CBe-bORls8w/?igshid=zcg5blduasfu
ویڈیو پیغام میں کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت نے ہم سب کو دہلا کر رکھ دیا ہے اور پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ جو لوگ ذہنی طور پر کمزور ہوتے ہیں وہ ڈپریشن میں آکر خودکشی کرلیتے ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو سکالر شپ انجینئرنگ میں رینک ہولڈر ہو اس کا دماغ کیسے کمزور ہوسکتا ہے اگر آپ اس کے آخری پوسٹ دیکھیں تو ان میں وہ واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ آپ میری فلمیں دیکھیں کیونکہ میرا کوئی گاڈ فادر نہیں ہے مجھے اس فلم انڈسٹری سے نکال دیا جائے گا۔
بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ اپنے انٹرویو ز میں وہ واضح کررہے ہیں کہ فلم انڈسٹری مجھے کیوں نہیں اپناتی؟ کنگنا رناوت نے سوال کیا کہ کیا یہ اس افسوسناک واقعہ کی بنیاد نہیں ہے۔
کنگنا رناوت نے انڈسٹری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ سے کچھ نہیں چاہئے، لیکن آپ ہمارے کام کو تسلیم کیوں نہیں کرتے ہیں-
اداکارہ کا کہنا تھا کہ گلی بوائے جیسی واہیات فلم کو سارے کے سارے ایوارڈ ملتے ہیں لیکن کیدار ناتھ ؛ کائی پوچے اور چھچھورے جیسی اچھی فلم کو کوئی ایوارڈ نہیں ملا ایسا کیوں کرتے ہو بھئی جن کا کام اچھا ہے ان کے کام کو تسلیم کر کے انہیں اس کا ایوراڈ دینا چاہیئے-
انہوں نے کہا میں خود فلمیں ڈائریکٹ کرتی ہوں میری سُپر ہٹ فلموں کو فلاپ فلموں میں ڈالتے ہیں مجھ پر چھ کیسز کیوں ڈالے گئے مجھے جیل میں ڈالنے کی کیوں کوشش کی گئی؟
بھارتی اداکارہ کا کہنا ہے کہ بہت سے صحافی جو چمچہ گیری کرتے ہیں وہ لوگ مجھے فون کرتے ہیں کہ تمہارا بہت مشکل وقت ہے تم کوئی ایسا ویسا قدم نہیں اٹھالینا ایسا کیوں کہتے ہیں یہ کیوں میرے دماغ میں ڈالتے ہیں کہ میں خود کشی کروں؟
کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ سوشانت کی خودکشی نہیں پلانڈ مرڈر تھاسوشانت کی غلطی یہ ہے کہ وہ ان لوگوں کی بات مان گیا تم بے وقعت ہو وہ مان گیا۔