لاہور: پنجاب میں عید الاضحیٰ سے قبل کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کا خطرہ منڈلانے لگا ،محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا۔

باغی ٹی وی : محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق پنجاب میں عید الاضحیٰ سے قبل کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے جس کے پیش نظر تمام اضلاع کےسی ای اوز ہیلتھ کو مشتبہ کیسز فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اپریل سے جولائی تک کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنے کا اب زیادہ خدشہ ہے ، حالیہ سیزن میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہےلائیو سٹاک حکام کو بھی مویشی منڈیوں آبادی سے باہر لگانے کی ہدایت کی گئی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عید قربان پر عارضی مویشی منڈیوں کو بھی شہر سے باہر رکھا جائے ،مویشیوں کو انفیکشن سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

واضح رہے کہ مصر کے فلکیاتی ادارے جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ ذی الحج کا چاند 6 جون بروز جمعرات کو دیکھا جاسکے گاجیو فزیکل ریسرچ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مصر میں ذی الحج کے مہینے کا آغاز جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا، اس حساب سے عید الاضحیٰ 2024 کا پہلا دن اتوار 16 جون 2024 کو ہوگا جب کہ وقوف عرفہ 15 جون کو ہوگا حتمی رائے سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحی کی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد ہی قائم کی جا سکے گی، دوسری جانب پاکستان میں عید الاضحٰی کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

Shares: