ُ
پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی کنول شوزب اور شہری کے درمیان جھگڑے کا معاملہ ، کنول شوزب کی جسٹس آف پیس کے مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،
کنول شوذب کے پاس پبلک آفس ہے، چیف جسٹس نےکہا کہ کنول شوذب کو بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے،کنول شوذب پر ذمہ داری ہے،عوامی نمائندے عوام کے جواب دے ہے،
معاون وکیل نے جواب دیا کہ کنول شوذب کے وکیل سپریم کورٹ میں ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ آخری موقع کنول شوزب کو دے رہا ہوں،یہ تاثر غلط ہے کے قانون صرف غریب کے لئے ہے، قانون سب کے لئے برابر ہے،عوامی نمائندوں کی عزت کرتا،
عدالت نے ایک بار پھر کنول شوزب کو شہری کے ساتھ معاملہ حل کرنے کا حکم دیا ، کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روکنے کے حکم میں ایکم فروری تک توسیع کر دی گئی ، عدالت نے سماعت ایکم فروری تک ملتوی کردی،