کنول شوزب کےخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم معطل

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی ایم این اےکنول شوزب کےخلاف مقدمہ درج کرنےکاحکم معطل کردیا. چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےپولیس کومقدمہ درج کرنےسے روک دیا. عدالت نےایس ایچ اوتھانہ شالیمارکونوٹس جاری کرکےکل طلب کرلیا.

واضح رہے کہ شہری راجہ عبدالرحمن نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کنول شوزب نے درختوں کی کٹائی کی شکایت کرنے پرگھرمیں داخل ہوکرمیری اہلیہ کو زدوکوب کیا،اہلیہ کا موبائل فون توڑ دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،تھانہ شالیمار کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی ،عدالت نے کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیاتھا . دوسری طرف اندراج مقدمہ کیس میں عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مدعی کوئی شواہد پیش نہ کر سکا۔

Shares: