مزید دیکھیں

مقبول

سائلین سے رشوت،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز...

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر منشیات کیس میں قصور وار قرار

آسٹریلوی سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو نیو...

خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر...

سیالکوٹ: رمضان سہولت بازار: اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی

سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ڈپٹی...

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

کراچی: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14...

کنول شوذب یہ کام کریں گی، وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کروا دی

کنول شوذب یہ کام کریں گی، وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کنول شوزب اور شہری میں تنازعہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کنول شوزب کے وکیل کو شہری کے ساتھ معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی،کنول شوزب کے وکیل نے شہری کے ساتھ معاملہ حل کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی

وکیل خاور شاہ نے عدالت میں کہا کہ عدالت کچھ وقت دے ہم اس ایشو کے حل کے لیے تیار ہیں،کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روکنے کے حکم میں 27 جنوری تک توسیع کر دی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے ایف آئی اے نے جس طرح اختیار کا غلط استعمال کیا،عدالت ابھی تک معاملے میں کوئی آرڈر جاری کرنے سے تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، ایف آئی اے ہتک عزت کے معاملہ کو کیسے دیکھ سکتا ہے اس کے لیے تو الگ قوانین ہیں آج تک ایف آئی اے نے عام آدمی کے اس طرح کے کون سے ایشو کو حل کیا؟ ممبر قومی اسمبلی کی وجہ سےایف آئی اے نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، اگر ایف آئی اے نے ہتک عزت کے کیس دیکھنا شروع کردیئے تو باقی کام رہ جائیں گے،

وکیل خاور شاہ نے کہا کہ ہتک عزت جس میں سائبر ایشو ہو وہاں ایف آئی اے مداخلت کر سکتی ہے،چیف جسٹس نے وکیل کو ہدایت کی کہ اچھا نہیں لگتا، بہتر یہی ہے کہ آپ اس معاملے کو حل کریں،کنول شوزب کیک اور پھول لے کر ان کے پاس گئی تھیں ہم معاملے کا حل چاہتے ہیں،دو ہمسائیوں کا معاملہ ہے اچھا نہیں ہوا کہ ایشو یہاں تک پہنچ گیا، عدالت نے فریقین کو مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی

واضح رہے کہ شہری راجہ عبدالرحمن نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کنول شوزب نے درختوں کی کٹائی کی شکایت کرنے پرگھرمیں داخل ہوکرمیری اہلیہ کو زدوکوب کیا،اہلیہ کا موبائل فون توڑ دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،

تھانہ شالیمار کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہ کی گئی ،عدالت نے کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا تھا . دوسری طرف اندراج مقدمہ کیس میں عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مدعی کوئی شواہد پیش نہ کر سکا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan