کپل شرما کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے زیرو سے شروع کیا اور آج ان کا شمار بھارت کے امیر ترین فنکاروں میں ہوتا ہے. کپل شرما کے پاس کتنی جائیداد ہے سن کر رہ جائیں گے آپ حیران. کہا جا رہا ہے کہ کپل شرما کے پاس تین سو کروڑ کی جائیداد ہے ، وہ ایک قسط کا لگ بھگ پچاس سے نوے لاکھ روپیہ لیتے ہیں جبکہ کسی بھی کمرشل کے لئے ایک کروڑ روپیہ چارج کرتے ہیں. اس کے علاوہ ان کے دبئی میں‌بہت سارے فلیٹس اور پراپرٹی ہے. یہ وہی کپل شرما ہے جس کے پاس اپنی بہن کی منگنی کے لئے پیسے نہ تھے . کپل شرما نے کامیڈی نائٹ ہوسٹ کرنے کے علاوہ عباس مستان کے ساتھ ایک فلم بھی کی ہے.

”کپل شرما یقینا بہت مشہور ہیں لیکن ان کو بڑی سکرین پر زیادہ پذیرائی نہیں مل سکی”، اس لئے انہوں نے پہلی فلم کے بعد دوبارہ ابھی تک فلم میں قسمت نہیں آزمائی. کپل شرما اس وقت تمام بالی وڈ‌سلیبرٹیز کے پسندیدہ ہوسٹ ہیں. یاد رہے کہ کپل شرما نے نہ صرف کامیڈی شو ہوسٹ کیا ہے بلکہ بھارت کے بڑے بڑے ایونٹس اور ایوارڈز کو بھی ہوسٹ کیا ہے. آج کپل کی ہوسٹنگ کے بغیر کسی بھی شو کے رنگ پھیکے سمجھے جاتے ہیں.

پہلے وقت میں‌برکت تھی آج نہیں ہے صبا فیصل پرانا وقت یاد کرنے لگیں

تھیٹر پروڈیوسرز آرٹسٹ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے الیکشنز ، عہدیدار منتخب

مجھے کسی نے کہا عمر ہو گئی ہے کام چھوڑ دو نیرو باجوہ

Shares: