پاکستان کے کامیڈین اداکار و فلم آرٹسٹ نسیم وکی کا کہنا ہے کہ کپل شرما پاکستان میں آکر ان کے ساتھ ویب سیریز بنانا چاہتے ہیں-
باغی ٹی وی : اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان کے آفیشل یوٹیوب چینل شو نیور مائنڈ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے اور بھارت میں کام کرنے کے تجربے کی بارے میں بھی بات کی-
شو کے دوران شو کے تجزیہ کار مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ بھارتی مقبول ترین شو کپل شرما شو کو مکمل طور پر لے کر آگے بڑھنے والے اس شو کے مصنف اور شو کو ڈیزائن کرنے والے نسیم وکی ہی ہیں
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کپل شرما شو بند ہو گیا ہے نسیم وکی کے بغیر نہیں چل سکتا وہ شو جو ان کا نمبر ون کامیڈین اور سٹار بنا ہوا تھا اس کے(کپل شرما) پاس ورائٹی ہی نہیں ہے کوئی-
جس پر نسیم وکی نے بتایا کہ تھوڑے دن پہلے میری کپل شرما سے بات ہوئی وہ بڑا مس کر رہا تھا اس نے کہا بڑی اداسی چھائی ہے کچھ کریں میں پاکستان آتا ہوں اور پاکستان میں کوئی ویب سیریز بنائیں-
ایک سوال کے جواب میں نسیم وکی نے کہا کہ انہیں تھیٹر کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے اور تھیٹر سے مجھے بہت پیار ہے اگر میں انڈیا بھی گیاہوں وہاں کپل شرما شو میں کام کر کے آیا ہوں تو واپس پاکستان آکر اسی رات کو میں نے تھیٹر بھی کیا-
بھارتی لافٹر شو میں بھی کام کیا جہاں اکشے کمار متھن چکر ورتی، نیہا دھوپیا ، رنجیت اور کرینہ کپور ساری کاسٹ ایک جگہ پر تھی اور اگلے ہی دن نصیب اپنے اپنے میں آکر کام کیا-
نسیم وکی نے بتایا کہ پریشر والی بات تو اللہ کا شکر کوئی ہے ہی نہیں جب میں پہلی مرتبہ بھارت میں گیا تھا تو مجھے یہ تھا کہ مجھے کیا کیا کر کے دکھانا ہے وہاں پہلے میں نے ایک مقابلہ لافٹ انڈیا لافٹ کے نام سے مقابلہ لڑا تھا تھا وہاں پر ہر مقابلہ جیتا-
نسیم وکی نے بتایا کہ فائنل میں شو کی انتظامیہ نے مجھے ہرانا تھا انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی بندہ نہیں جیتے گا اللہ تعالٰی نے تب ایسی خاص رحمت کی ایسے لگ رہا تھا جیسے ہر ایک میلہ لگا ہوا ہے اور ہر دوکان پر اسپیکر لگے ہوئے ہیں اتنی تالیاں بجائی جا رہی تھیں جبکہ شو کے ججز نے بھر پور خوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے گلے سے لگا لیا-
اس کے بعد چار گھنٹے کا ایک پیریڈ تھا کہ اس کو جیتنا نہیں چاہیئے اس کو فرسٹ پرائز نہیں دینا جس پر شیکھر سُمن نے کہا میں جا رہاہوں اتنی بڑی لیڈ کو میں نہیں نکال سکتا کیسے لوگوں کو بتاؤں گا-