کپل شرما شو بھارتی ٹیلی ویژن کا سب سے مشہور کامیڈی شو ہے اس شو کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے میزبان کپل شرما نہاہت ہی خوبصورتی اور ڈیسنٹ انداز میں اپنے مہمانوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں. بالی وڈ کی کوئی ایسی سلیبرٹی نہیں جو اس شو میں شریک نہیں ہوئی. اس شو کو ماضی میں بھی کئی بار بند کیا جا چکا ہے ، ایک بار پھر اس شو کو بند کرنے کی خبریں چل رہی ہیں. لیکن کپل شرما نے اب توڑ دی ہے خاموشی اور کہا ہے کہ ، اس شو کی ٹیم بیرون ملک لائیو شوز کرنے جا رہی ہے ، اس کے بعد فیصلہ ہو گا کہ اس شو کو بند کرنا ہے یا نہیں . یاد رہے کہ
کپل شرما شو کی اس سیزن کی آخری قسط یکم جون کو نشر کی جائیگی ، اس کے بعد اس شو کو کتنے عرصے کے لئے بند کیاجائیگا اس کا فیصلہ ہوگا. اس شو کے بند ہونے پر کپل شرما کے مداح کافی اداس ہے ان کا کہنا ہےکہ شو کو بالکل بھی بند نہیں ہونا چاہیے ، یہ شو بہت سارے لوگوں کو پسند ہے اور اب لوگ اس شو کے عادی ہو چکے ہیں.