ہندوستان کے معروف اداکار. کامیڈین اور میزبان کپل شرما برسوں سے اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ ان کا ‘دی کپل شرما شو،’ ناظرین شوق سے دیکھتے ہیں اس شو کو ٹی وی کی تاریخ کا ایک بہترین انٹرٹینمنٹ شو مانا جاتا ہے . کپل شرما نے حال ہی میں ایک انکشاف کیا ہے کہ جب انکی زندگی اور کیرئیر کے معاملات ٹھیک نہیںچل رہے تھے تو اس وقت وہ ڈپریشن کا شکار ہوتے چلے جا رہے تھے ایسے میں شاہ رخ خان نے ان سے ملاقات کی اور انہیں ایک گھنٹے تک تسلی دی اور کہا کہ سب تم سے پیار کرتےہیں تم پریشان مت ہو،
آج اگر اچھا وقت نہیں ہے تو کل آجائیگا بس انتظار کرو ، خود کو خوش رکھو. کپل شرما پر رجت شرما کے شو میں ایک الزام لگا کہ انہوں نے شو پر انیل کپور، اجے دیوگن، اکشے کمار اور شاہ رخ خان جیسے بڑے سٹارز کو انتظار کروایا اور شو پر گئے نہیں تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ اُن وقتوںکی باتیں ہیں جب میں شدید ڈپریشن میں تھا اور شدید زہنی مسائل سے جُوج رہا تھا. یاد رہے کہ کپل شرما کی بالی وڈ انڈسٹری کے تقریبا تمام بڑے فنکاروں کے ساتھ دوستی ہے سب ان کے کام اور ٹیلنٹ کی وجہ سے کافی سراہتے ہیں.