آج بہت ہی دکھ کا دن ہے، کپل شرما اور دلیر مہدی کا عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار

0
123
آج-بہت-ہی-دکھ-کا-دن-ہے،-کپل-شرما-اور-دلیر-مہدی-کا-عمر-شریف-کے-انتقال-پر-افسوس-کا-اظہار #Baaghi

بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جبکہ کپل شرما نے بھی شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دلیر مہندی کی جانب سے عمر شریف کی موت پر اظہار افسوس کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج بہت ہی دکھ کا دن ہے، عمر شریف بہت باکمال انسان تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف کے کام کو دنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عمران خان کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اچھے انتظامات کیے۔ ایئرایمبولینس سمیت دیگر انتظامات پر انکا شکریہ ادا کیا۔

طنز و مزاح کا آفتاب آج غروب ہوگیا ،عمر شریف کے انتقال پرسیاستدانوں کا انتہائی افسوس کا اظہار

دوسری جانب بھارتی کامیڈین کپل شرما کاعمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کیاکپل شرما نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ الوداع لیجنڈ-

کپل شرما ہمیشہ سے ہی کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے مداح رہے ہیں کپل شرما کا کہنا تھا کہ انہوں نے کامیڈی عمر شریف سے ہی سیکھی۔

خیال رہے کہ لیجنڈ اداکار،کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے

Leave a reply