کراچیَ گزری تھانے کی حدود میں ہنڈا سوک ڈکیت گینگ متحرک ہوگیا

گزری تھانے کی حدود میں دو کروڑ نوے لاکھ کی بڑی واردات ہوئی ہے،کار سوار ملزمان خیابان سحر میں واقعہ آفس سے رقم سے بھرا شاپر لیکر فرار ہوگئے واقعہ کا مقدمہ گزری تھانے پر چار روز کی تاخیر سے درج کرلیا گیا، درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق میڈیکل لیبارٹریز کی تین برانچز کی رقم دو کروڑ نوے لاکھ جمع کی رقم ملازم نیئر حسین کے ہاتھوں خیابان سحر میں قائم برانچ میں اکائونٹنٹ حیدر اور عزیز کے پاس بھیجی اکائونٹنٹ اور ملازم رقم سے بھرا شاپر آفس میں رکھ کر نماز پڑھنے چلے گئے دوسرے ملازم یوسف نے مالک کو کال کرکے بتایہ کی ڈاکو آفیس سے رقم لوٹ کر چلے گئے ملازم یوسف نے بتایہ کہ مسلح ملزمان نے اسے باندھ کر واردات کی

پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان کا بڑا انکشاف
دوسری جانب ڈسٹرکٹ سٹی ، گزشتہ رات پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان نے بڑا انکشاف کیا ہے، ملزمان چند روز قبل لیاری جنرل ہسپتال میں IT آپریٹر کو فائرنگ سے زخمی کرنے میں ملوث نکلے.ملزمان نے مورخہ 13 مئی کو لیاری جنرل ہسپتال NIVCD میں تعینات IT آپریٹر کو چہرے پر گولی مار کر زخمی کر دیا تھا. ملزمان نے IT آپریٹر محمد طارق صدیقی کو دوران واردات مزاحمت پر چہرے پر گولی مار کر زخمی کیا اور فرار ہوگئے تھے.اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہوا تھا. ملزمان نے مزید انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتیں سر انجام دے چکے ہیں.ملزمان دوران واردات مزاحمت پر شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کرتے تھے. ملزمان گزشتہ رات تھانہ چاکیواڑہ کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہوئے تھے. ملزمان کی شناخت محمد ولید(زخمی) اور بابر حسین کے ناموں سے ہوئی تھی. ملزمان کا 1 ساتھی فرار ہوگیا تھا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں, ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلہ
نارتھ ناظم آباد پولیس کا بروقت ایکشن بلاک D کے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلہ ہوا،ترجمان پولیس کے مطابق امروز 6.6.23 کو بوقت 5.50 بجے بمقام بیرون مکان نمبر C106 بلاک Dنارتھ ناظم آباد سے 15 مددگار کو ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی کالر نے بتایا کہ مکان میں 5 ڈکیت ڈکیتی کرنے داخل ہوئے ہیں اور گھر والوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مکان بالا کے باہر ملزمان کا ساتھی جو گھر کہ باہر کار نمبر Axb795 میکر کرولا Gli برنگ سفید میں اپنے ساتھیوں کا انتظار کر رہا تھا جو گھر میں واردات کے لئے داخل ہوئے تھے مشکوک جانتے ہوئے کار کو چیک کرنےکی کوشش کی جس پر کارمیں سوار ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم کار میں سوار ہلاک ہو گیا ملزم کے قبضہ سے ایک 9mmپسٹل معہ 5 راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں ملزم کی جیب سے برآمد شناختی کارڈ پر ہلاک ملزم کا نام محمد داؤد ولد مالا سیر عمری 28/30 سالہ معلوم ہوا ہے گھر میں موجود 5 ملزمان گھر کی پچھلی جانب سے فرار ہوگئے ۔ فراری ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

Shares: