گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 12 مریض لقمہ اجل بنے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4765 ہوگئی ہے اور 12675 ٹیسٹ کرانے سے 812 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 12 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 4765 تک پہنچ گئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ 12675 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 812 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 6.4 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 3792480 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں294237 کیسز کی تشخیص کی گئی ان میں سے 92.3 فیصد یعنی 271581 مریض صحتیاب ہوئے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 871 مریض بھی شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 17891 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 17181 مختلف گھروں میں اور 710 مختلف اسپتالوں میں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 666 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 62 کو وینٹیلیٹرزپر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 812 نئے کیسوں میں سے 441 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 165 ، ضلع جنوبی 148 ، ضلع وسطی 72 ، ضلع ملیر 28 ، ضلع غربی16 اور ضلع کورنگی 12 شامل ہیں۔

Shares: